
17 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 232056
غاصب آل خلیفہ خاندان گویا امارات و حجاز کے حکمران خاندانوں کی فورسز کو قریب پاکر انقلاب کے آثار مٹانا چاہتا ہے لیکن وہ شاید نہیں جانتا کہ کومے میں پہنچنے والے حکمرانوں کو بچایا نہیں جاتا بلکہ ان کی موت کا بندوبست کیا جاتا ہے اور بعید از قیاس نہیں ہے کہ جس طرح کہ آل سعود خاندان نے اس خاندان کو بحرین پر مسلط کیا تھا اب اس خاندان کو اٹھا کر پھینک دے اور کسی دوسرے خاندان کو اس ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کردے لیکن آل سعود بھی غافل ہیں اس حقیقت سے کہ اب ایسا کرنا بھی ممکن نہیں ہے اور اس دور میں بیدار ہوکر اٹھنے والی قوموں کو کچلا نہیں جاسکتا۔